Zakat kay masail

 

*السلام عليكم و رحمة الله وبركاته*

*💵 زکوٰۃ کی بہترین رھنمائی💰*

*زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات اور ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے*
*شیئر پلیز۔ جزاک اللہ۔*

*1 lakh. 👉2500*
*2 lakh. 👉5000*
*3 lakh. 👉7500*
*4 lakh. 👉10000*
*5 lakh. 👉12500*
*6 lakh. 👉15000*
*7 lakh. 👉17500*
*8 lakh. 👉20000*
*9 lakh. 👉22500*
*10 lakh. 👉25000*
*20 lakh. 👉50000*
*30 lakh. 👉75000*
*40 lakh. 👉1 lakh*
*50 lakh. 👉125000*
*1 cror. 👉250000*
*2 caror. 👉5 lakh*

*📝ہم زکوٰۃ کیسے ادا کریں؟📌*

اکثرمسلمان *رمضان المبارک* میں *زکوٰۃ* ادا کرتے ہیں اس لیے
اللہ کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں

*🔹سونا چاندی*
*🔸زمین کی پیداوار*
*🔹مال تجارت*
*🔸جانور*
*🔹پلاٹ*
*🔸کرایہ پر دیےگئے مکان*
*🔹گاڑیوں*
*🔻اوردکان وغیرہ کی زکوۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔*

*📌1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر6-7)*
*📌2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)*
*📌3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔(طبرانی)*
*📌4۔زکوة كامنکر جو زکوٰۃ ادانہیں کرتا اس کی نماز،روزہ،حج سب بیکار اور حبث ہیں۔*
*📌5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہونگے۔(البقرہ277)*
*📌6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔(التوبہ103)*

*🔴زکوٰۃکا حکم🔴*
*🔹ہر مال دارمسلمان مردہویاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل*
*🔸بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔*

*🔘نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال ان سے زکوۃ دینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔*
*✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔*

*☑زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے ۔*

*🔹1۔سونا چاندی*
*🔸2۔زمین کی پیداوار*
*🔹3۔مال تجارت*
*🔸4۔جانور۔*

*⬅سونے کی زکوٰۃ➡*
💠87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوۃ واجب ہے
(ابن ماجہ1/1448)

🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوۃ واجب ہے۔(سنن ابودائودکتاب الزکاۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔
فتح الباری جز چار صفحہ 13)

⬅چاندی کی زکوٰۃ➡
💠612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکاۃ واجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)

✅زکوٰۃ کی شرح❗
💠زکاۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

✅زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ
💠مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار اگر پانچ وسق سے زیادہ ہےیعنی (725کلوگرام تقریبا18من) ہے
تو زکاۃ یعنی عشر بیسواں حصہ دینا ہوگاورنہ نہیں۔
💠قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکاۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

🔴نوٹ: زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،سورج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکاۃ یعنی (عشر )بیسواں حصہ ہر پیداوار سےنکالیں۔
(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

⬅اونٹوں کی زکوٰۃ➡
💠پانچ اونٹوں کی زکاۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکاۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

⬅بھینسوں اور گایوں کی زکوٰۃ➡

💠30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔
💠40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکاۃ دیں۔(ترمذی1/509)
✅بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔

⬅بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ➡
💠40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکاۃ ہے۔
💠120 سے لے کر 200 تک دو بکریاں زکاۃ۔
(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)

⛔چالیس بکریوں سے کم پر زکاۃ نہیں۔

✅کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ❗
💠کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھر اس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔ اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔ شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔

✅گاڑیوں پر زکوٰۃ
💠کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہے وہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔

⛔نوٹ:
گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں،
حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)

✅سامان تجارت پر زکوٰۃ
💠دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکوٰۃ دینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔

⛔نوٹ:
دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکاۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکاۃ نہیں جو ساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوٰۃ دینا ہوگی جو بنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھےباون تولے چاندی خریدی جاسکے

✅پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ
💠جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکاۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکاۃ نہیں۔

(سنن ابی داؤد)

✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨*Noman Rajpoot*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *