Why some people don’t pray to Allah

 

♾♾🎗🌹🎗♾♾

*_بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟_*

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی:

بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا –
ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها اور میری کلاس کا مضمون علوم دينی تها –
جب استاد کلاس میں تشریف لائے تو انہوں نے شاگردوں سے سؤال کیا :
*آپ کی نظر میں کون لوگ نماز نہیں پڑهتے* ❓❓❓
ایک شاگرد نے بڑی معصومیت سے کہا :
*جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے*❗

دوسرے شاگرد نے شرمندگی سے جواب دیا :

*جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی*❗

تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کهڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا :

*جو لوگ مسلمان نہیں ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے*❗

اسی طرح ایک اور بچے نے جواب دیا :

*جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے*❗

اسی ترتيب سے پانچویں بچے نے جواب میں کہا :

*جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے*❗

تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیے-

لیکن ۔۔۔❗

میں سوچوں میں ڈوب گیا

*کہ میں ان میں سے کونسا ہوں*❓

*آیا میں مرگیا ہوں*⁉

نہیں تو !!!

*کیا مجهے نماز پڑهنا نہیں آتی*⁉

آتی ہے ۔۔۔

*آیا میں مسلمان نہیں ہوں*⁉

الحمد للّٰه كہ ہوں !!!

*کیا میں اپنے پروردگار سے نہیں ڈرتا* ⁉

ڈرتا ہوں ۔۔۔

*آیا مگر میں کافر ہوں* ⁉

نعوذ باللّٰه !!!

*پهر میں کیوں نماز نہیں پڑهتا* ⁉

میں اپنے آپ سے کہنےلگا :

اگر قبر کی پہلی رات مجھ سے سوال کیا گیا كہ:

_تم زنده تهے._ ❓
_نماز بهی آتی تهی._❓
_مسلمان بهی تهے._❓
_اللہ سے ڈرتے بهی تهے._❓
_پهر بهی تم نے نماز کیوں نہیں پڑهی_ ⁉
_میرے پاس کیا جواب ہے…_‼
_کیا کہونگا میں آخر؟_

جهرجهری آگئی مجهے,
🌹 اور اسی دن مصمم ارادہ کرلیا کہ اب کبهی نماز ترک نہیں کرونگا.
صرف ایک مصمم و سنجیدہ ارادہ کی ضرورت ہے آپ بهی اس بارے میں ضرور سوچئےگا-

🎗اگر آپ کو بهی سوچنے پر مجبور کردیا تو مہربانی فرماکر آگے بهیجیں-
شاید کسی بے نمازی کی طرف رحمت کا در کهل جائے!

🌹 *_نماز دین کا ستون ہے_*🌹
🌹 *_مومن اور کافر کے درمیان فرق نماز (چھوڑنے) کا ھے_* 🌹

♾🌹🌹🌹♾🌹🌹🌹♾

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *