Open minded (azaad khyaal)

آزاد خیال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا دوست کہتا ہے: میں ابا جی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

اچانک انہوں نے مجھ سے پوچھا: حیض کے بارے میں کیا جانتے ہو۔

میں نے اپنے دل میں الحمدللہ پڑھ کر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ ہم بھی اب اپنے آپ کو ان آزاد خیال لوگوں میں شمار کر سکتے ہیں جو اپنے گھر میں ہر قسم کے موضوع پر کھل کر بات کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی مجھے وہ سارے بیتے سال یاد آ گئے جو میں نے اباجی کے رعب اور دہشت کے ساتھ اس گھر کے گھٹن زدہ ماحول میں گزار دیئے تھے۔

میں نے مسکراتے ہوئے کہا: ابا جی، حیض ایک ایسے سرکل کا نام ہے جس سے ہر جوان لڑکی مہینے میں ایک بار گزرتی ہے۔

ابا جی نے پھر پوچھا: تو پھر لڑکی ایسے میں کیا کرتی ہے؟

میں نے کہا: ابا جی، لڑکی ایسے میں نہ نماز پڑھتی ہے اور نہ ہی روزہ رکھتی ہے۔

ابا جی نے اس بار ذرا اکھڑے ہوئے لہجے میں کہا: پُتر، اس کا مطلب یہ ہے کہ تجھ میں اور اُس لڑکی میں کوئی فرق نہیں ہے۔

😂
کاپی پیسٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *