Easy things to do in month of Zil-Hajj

*مصروف حضرات/خواتین کیلئے عشرہ ذوالحجہ سے فائدہ اٹھانے کا آسان دستور العمل*

ذوالحجہ کے پہلے دس دن اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین ایام ہیں اور ان دنوں اور راتوں میں عبادت کے بے انتہا فضائل ہیں۔

اگر وقت کی قلت یا گھریلو اور کاروباری مصروفیات کی بنا پر زیادہ وقت عبادات میں مشغول نہ رہ سکیں تب بھی مندرجہ زیل اعمال کے اہتمام سے ان شاءاللّٰہ اس عشرہ کی برکات کسی حد تک حاصل کی جاسکتی ہیں

– 5 وقت باجماعت نمازوں کا اہتمام کریں (خواتین گھر میں اول وقت میں ادا کریں)

– فرض نمازوں کے بعد دنیوی اور اخروی ضروریات کیلئے دعا کا اہتمام

– فرائض کے بعد تسبیح فاطمی (33 سبحان اللہ، 33 الحمدللہ، 34, اللہ اکبر

– *کم از کم یوم عرفہ یعنی 9 ذوالحجہ کا روزہ* اور ممکن ہو تو اسکے علاؤہ بھی جتنے روزہ رکھ سکیں

*مسئلہ:* عرفہ کا روزہ اپنے ملک میں چاند کی تاریخ کے لحاظ سے رکھا جائے گا

– چلتے پھرتے زیادہ سے زیادہ تیسرے کلمے کا ورد *سبحان الله والحمدلله ولا اله الا الله والله اكبر*

– چلتے پھرتے درود شریف کا ورد

–کم از کم 10 منٹ روزانہ ترتیب سے تلاوت قرآن کا اہتمام

– *نماز مغرب میں 3 فرض، 2 سنت اور 2 نفل کے بعد 2 نفل مزید نماز اوابین کی نیت سے ادا کرلیں*

– *نماز عشاء میں 4 فرض، 2 سنت کے بعد وتر سے پہلے 2 رکعات تہجد کی نیت سے ادا کرلیں اسکے بعد وتر ادا کرلیں۔ اگر رات میں توفیق ہوجائے تو مزید رکعات تہجد ادا کرلیں لیکن عشاء کے ساتھ ادا کرنے سے کم از کم تہجد سے محرومی نہیں ہوگی*

– حسب استطاعت صدقہ و خیرات

– روزانہ مغرب سے 10 منٹ پہلے سے آذان تک دعا کا اہتمام

– رات کو سونے سے پہلے تسبیح فاطمی، درود شریف، استغفار اور دعا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

اس پیغام کو اپنے دوست احباب تک پہنچا کر صدقہ جاریہ میں شامل ہوجائیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *