Dua

دعا

سورہ فاتحہ کی ایک عجیب مربوط تشریح

سورة فاتحہ واقعی عجیب ہے ____

یہ سورة انسان کو مٹی سے اٹھا کر عرش کے نیچے لا کھڑا کرتی ہے…

ہمیں عدم سے وجود میں لانے والا، پیدا کرنے والاکون ؟ اللہ _______

الحمدللہ! پھر ہمیں پالنے والا کون ____

رَبِّ الْعَالَمِينَ

دنیا میں ہمیں تھامنے اور چلانے والا کون ____

’’اَلرَّحْمٰن‘‘ …

آخرت میں ہم کس کے سہارے ہوں گے_____

’’اَلرَّحِیْم‘‘…

ہمیں دار دنیا سے آخرت منتقل کرنے والا اور وہاں ہمیں انصاف دینے والا _____

’’مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن‘‘…

جب ہماری پیدائش سے لے کر ہمیں اگلے جہاں لے جانے والا

صرف اللہ تو بس پھر ہم اسی کے بندے اسی کے غلام ______

اِیَّاکَ نَعْبُدُ…

جب غلامی اس کی اختیار کی تو اب مدد کے لئے بھی صرف اسی کے سامنے جھکیں گے _____

’’وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن‘‘…

مانگو کیا مانگتے ہو …

یا اللہ آپ سے آپ ہی کو مانگتے ہیں …

وہ راستہ جو سیدھا آپ تک پہنچا دے __________

اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ

اور ہمیں انعام یافتہ افراد میں شامل کرادے _______

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ

اور ہمیں گمراہی اور آپ کے غضب سے بچا دے ________

غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿﴾۷

آمین یا رب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *