Vo maan jata hae
❣وہ مان جاتا ہے ❣
❣یہ اس کی سب سے خوبصورت صفت ہے۔ ہم مجبور ہو کر اس کی نہیں مانتے، وہ با اختیار ہو کر ہم سے مان جاتا ہے❣
❣جب ہم گمراہیوں، اور غفلت کے ٹوکرے اٹھا کر اس کے در پر جاتے ہیں، وہ دھتکار نہیں دیتا، پھٹکار نہیں دیتا۔۔❣
❣پچھلی توبہ یاد نہیں دلاتا، گناہوں کا حجم نہیں بناتا۔۔۔رد نہیں کرتا، اٹھا نہیں دیتا ،بھگا نہیں دیتا ۔۔❣
❣دل میں اترتا ہے نیتوں کو پڑھتا ہے ندامت کو دیکھ لیتا ہے بندگی کو بھانپ لیتا ہے ۔۔❣
❣خوش ہوجاتا ہے، احسان کرتا ہے، دل میں سکینہ نازل فرماتا ہے ۔۔❣
❣اور معاف کر دیتا ہے❣
❣ فبأي ألاءربكما تكذبان❣