Baatein nahi, kaam

 

جب ڈالر 105 کا تھا ۔۔۔ تب بھی بریڈ کا پیکٹ 12 روپے کا تھا اور انڈہ 8 روپے کا۔۔ جب 165 کا ڈالر ھے تب بھی یہ چیزیں اتنے کی ھی ھیں۔
فرق کہاں پڑا؟؟؟
آپ حیران نہ ھوں یقینا ملکی اشیا کی قیمتوں میں فرق نہیں پڑتا مگر جو لوگ بیرون ملک سے درآمد شدہ اشیا استعمال کرتے ھیں یقینا ان اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ھیں۔ مگر کیا ھم میں اتنی غیرت پاکستانی بھی نہیں کہ ھم امپورٹڈ اشیا کا استعمال ختم کر کے پاکستانی لوکل میڈ اشیا استعمال کر سکیں؟؟
ڈالر سے خریدی جانے والی اشیا کا استعمال روک دیں تو ڈالر خود بخود اپنی اوقات میں آ جائے گا اور لوکل میڈ استعمال کرنے سے ھمارا روپیہ کفار کے ھاتھ بھی نہیں جائے گا۔
اگر اپنے ملک کی خاطر ھم اتنا بھی نہیں کر سکتے تو ھمیں ڈالر کا ریٹ بڑھنے پر شور مچانے کا بھی حق نہیں۔
یقین جانئے میں 90 فیصد اشیا پاکستانی خریدتا ھوں اور الحمد للہ سستی اور معیاری بھی ھوتی ھیں۔ میں زندہ اور خوش بھی ھوں کیونکہ میرا ضمیر بھی پاکستانی ھے اور میرا پیسا بھی۔
بھائیو۔۔۔۔۔ پاکستان کا کھاتے ھو اور پاکستان میں رھتے ھو۔۔۔ مگر پاکستان کے لئے امپورٹڈ اشیا کا استعمال ترک نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔ آخر یہ کیسی محبت ھے؟؟؟ افسوس ھے ایسے لوگوں پر جو پھر بھی پاکستان سے محبت کا دعوی رکھتے ھیں۔
???
باتیں نہیں کام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *