Surah-e-Fatiha’s explanation

 

اسلام عليكم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

*سورہ فاتحہ کی ایک منفرد تشریح*

سورة فاتحہ واقعی عجیب ہے، یہ سورة انسان کو مٹی سے اٹھا کر عرش کے نیچے لا کھڑا کرتی ہے. ہمیں عدم سے وجود میں لانے والا، پیدا کرنے والاکون ؟ *اللہ _______ الحمدللہ!*

پھر ہمیں پالنے والا کون ____*رَبِّ الْعَالَمِينَ*

دنیا میں ہمیں تھامنے اور چلانے والا کون ____ *اَلرَّحْمٰن* …

آخرت میں ہم کس کے سہارے ہوں گے_____ *اَلرَّحِیْم*…

ہمیں دار دنیا سے آخرت منتقل کرنے والا اور وہاں ہمیں انصاف دینے والا _____*مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن*…

جب ہماری پیدائش سے لے کر ہمیں اگلے جہاں لے جانے والا صرف اللہ تو بس پھر ہم اسی کے بندے اسی کے غلام ______ *اِیَّاکَ نَعْبُدُ*…

جب غلامی اس کی اختیار کی تو اب مدد کے لئے بھی صرف اسی کے سامنے جھکیں گے _____*وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن*…

مانگو کیا مانگتے ہو … یا اللہ آپ سے آپ ہی کو مانگتے ہیں … وہ راستہ جو سیدھا آپ تک پہنچا دے __________ *اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ*

اور ہمیں انعام یافتہ افراد میں شامل کرادے _______ *صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ*

اور ہمیں گمراہی اور آپ کے غضب سے بچا دے ________ *غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ*

*آمین یا رب العالمین*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *