Rozydaroun ka ikhlaq
*روزے داروں کا اخلاق*
♦️روزہ صرف نہ کھانے اور نہ پینے کا نام نہیں ہے بلکہ روزے کی کچھ شرائط ہیں جن کی رعایت کرنی چاہیے جس کے متعلق امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :روزہ دار کو چاہیے کہ وہ ان صفات کو اپنائے۔
1۔جھوٹ نہ بولے۔
2۔آنکھوں کو گناہوں سے بچائے۔
3۔جھگڑا نہ کرے۔
4۔حسد سے پرہیز کرے۔
5۔غیبت نہ کرے۔
6۔حق کی مخالفت نہ کرے۔
7۔غصہ نہ کرے۔
8۔گالی نہ دے۔
9۔دوسروں کو زحمت میں نہ ڈالے۔
10۔کسی کو برا بھلا نہ کہے۔
11۔کسی کو طعنہ نہ دے۔
12۔کسی سے جنگ و جدال نہ کرے۔
13۔کسی پر ظلم نہ کرے۔
14۔خداوندمتعال کی یاد سے غافل نہ ہو۔
15۔نماز کی حفاظت کرے۔
16۔زیادہ تر خاموش رہے۔
17۔حلیم و بردبار ھونا۔
18۔سچ بولے۔
19۔برے لوگوں سے دوری اختیار کرے۔
20۔لہو ولعب سے بچے۔
21۔کسی سے دشمنی نا رکھے۔
22۔چغل خوری نہ کرے۔
23۔قیامت کے لیے آمادہ رہے۔
24۔خدا کے لئے دیدار کےلئے آخرت کا سامان تیار کرے۔
25۔عبادت اور روزمرہ کی زندگی میں خاضع رہے۔
26۔اپنے اسرار کو محفوظ رکھے
27۔اپنے دل کو یاد خدا سے بھر دے۔
28۔ اپنے بدن کو نجس اور حرام سے پاک کرے۔
29۔خدا کا خوف اور اس سے امید رکھنے والا دل رکھے۔
?? *دعا ہے اللہ تعالی ھم سب کو ان صفات کا حامل بنائے اور سیرت معصومین ع چلنے کی توفیق عطاء فرمائے*
?(وسائل الشیعہ جلد 7 صفحہ 119)