Iftar karwaney ka ajar
? *رمضان المبارک کا شایانِ شان استقبال کریں*
⬅️ *افطار کرانے کا اجر*
? *نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص کسی روزہ دار کو افطار کراتا ہے اس کی مغفرت ہو جاتی ہے اور اس کو جہنم کی آگ سے نجات مل جاتی ہے۔*
? *یہ اجر و ثواب اس کے لیے بھی ہے جو ایک کھجور کھلا دے یا ایک گلاس لسی یا پانی ہی پلا دے۔*
? *ہمارا عام مشاہدہ ہے کے رمضان کے مہینے میں افطار کی بَڑی بَڑی دعوتیں اور پارٹیاں دی جاتی ہیں جن میں دولتمند لوگ اپنے ہم رتبہ امیروں کو بلاتے ہیں۔*
? *لاکھوں روپیہ خرچ کر کے انواع و اقسام کے کھانے کھلاتے ہیں مگر اپنے غریب رشتہ داروں اور مفلس و لاچار پڑوسیوں کو بلانا بھول جاتے ہیں یا اسے اپنی توہین سمجھتے ہیں۔*
? *ہمیں تھنڈے دل سے سوچنا چاہیئے کہ کیا ایسا کرنے سے ہمارا یہ عمل جسے ہم ثواب کی نیت سے کرتے ہیں کیا عند ﷲ مقبول ہوگا؟*