Hoax news about IK’s return
اللہ کو حاضر ناظر جان کر، حلفیہ کہتا ہوں کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً ڈیڑھ بجے کے قریب میری ایک امریکہ میں مقیم پاکستانی سے بات ہوئی جس نے مجھے بتایا کہ اسے اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کو امریکہ سے واپسی کے دوران ہِٹ کیا جاسکتا ہے۔
ویسے تو اس شخص کے باخبر ہونے میں کوئی شک نہیں لیکن مجھے لگا کہ شاید ضرورت سے زیادہ ہی سنسنی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ پہلے سوچا کہ اس پر پوسٹ کردوں، پھر یہ سوچ کر ارادہ ملتوی کردیا کہ قوم خوشی منا رہی ہے، خوامخواہ پریشان کرنے کا کیا فائدہ؟
اب خبر آئی ہے کہ نیویارک سے واپسی کے دوران تقریباً پانچ گھنٹے کے سفر کے بعد عمران خان کا طیارہ کسی ممکنہ فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی طور پر واپس نیویارک ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور عمران خان کو فوری طور پر ہوٹل واپس پہنچا دیا گیا ہے۔
دوسری طرف پاک فوج کے درجن سے زائد کمانڈوز کو فوری طور پر ایک خصوصی طیارے میں نیویارک بھیجے جانے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اگر فیصلہ ہوگیا تو بارہ بجے کے قریب کمانڈوز سمیت مختلف فیلڈز سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان نیویارک جائیں گے اور اپنی حفاظت میں وزیراعظم کو واپس لائیں گے۔
یاد رہے کہ جو طیارہ عمران خان استعمال کررہا تھا، وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خصوصی طور پر عمران خان کو سعودی عرب سے امریکہ جانے کیلئے دیا تھا۔ ہمیں محمد بن سلمان پر تو کوئی شک نہیں تاہم بھارتی لابی کے بارے میں کسی بھی قسم کی توقع کی جاسکتی ہے۔
پچھلے بیس برس سے خطے کا بدمعاش بننے کی کوشش کرنے والے بھارت کو کل خان نے ساری دنیا کے سامنے ننگا کرکے جوتے رسید کئے، ان کی طرف سے ردعمل کی توقع کی جارہی تھی، شاید اسی لئے جہاز کے عملے نے ممکنہ خطرے کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر واپس نیویارک لینڈ کا فیصلہ کرلیا۔
اللہ کی مرضی کے بغیر عمران خان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ہمیں اللہ سے امید ہے کہ وہ خان کی حفاظت فرمائے گا کیونکہ اس قوم کو ستر سال بعد ایک لیڈر ملا ہے، ہم اسے کھونے کا حوصلہ نہیں رکھتے!!! بقلم خود باباکوڈا