Always specially pray for your children

*اولاد کے لیے کثرت سے دعا کا اہتمام کیا کریں*

*ہم اپنی اولاد کی اچھی تربیت کے حوالے سے مادی اور حسی ذرائع استعمال کرتے ہیں اور ایک چیز پر توجہ نہیں دیتے اور *وہ ہے اولاد کے لے کثرت سے دعا کرنا، اپنی اولاد کی اچھی اور بہترین تربیت کرنے کے ساتھ ان کے لیے دعا کرنا بھی نہ بھولیں*
*قرآن کریم میں اس کی کئی مثالیں موجود ہیں :*

*وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ ”*
*اور تو میری اولاد بھی صالح بنا، میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں (15) سورة الأحقاف*


*وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ”*
*میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناه میں دیتی ہوں (36) سورة آل عمران*

*رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ ”*
*اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما (74) سورة الفرقان*


*رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ”*
*اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد سے بھی، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما (40) سورة ابراهيم*


*رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ”*
*اے ہمارے رب! ہمیں اپنا فرمانبردار بنا لے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنی اطاعت گزار رکھ (128) سورة البقرة*


*رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً”*
*اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزه اولاد عطا فرما (38) سورة آل عمران*


*وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الأَصْنَامَ”*
*اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے پناه دے۔ (35) سورة ابراهيم*

*اللہ مالک الملک انہیں نیک و صالح بنائے ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے*
*اللھم آمین*???

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *