Regularisation of scale 16, summary rejected
*سکیل 16 کو ریگولر کرنے کی سمری مسترد*
50,000 کنٹر یکٹ اساتزہ ایجوکیٹرز سکیل 16 (SSEs and AEOs) کو ریگولر نا کر نے کا عند یہ دے دیا ہے ۔کابینہ نے فیصلہ دے دیا پنجا ب حکو مت کے پاس بجٹ ختم۔اگر ریگو لر ہو نا ہے تو PPSC کا ٹیسٹ دیں.
پنجاب حکومت نے ایجوکیٹرز (SSEs and AEOs) کو ریگولر کرنے کی سمری مسترد کر دی، کابینہ کمیٹی نے معاملہ پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کےمطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ پنجاب بھر میں کنٹریکٹ پر تعینات 50 ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کر دیا جائے، جس پر کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت نے ایجوکیٹرز کا معاملہ پبلک سروس کمیشن کے سامنے رکھنے کی تجویز دی، پنجاب کابینہ کمیٹی نے پچاس ہزار ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔