Appeal, stay home stay safe this Eid

 

Copied
خدا را ! حوصلہ اور احتیاط کیجیے – ایسا نہ ہو کہ کھا ڈی کے ساتھ ساتھ گھر لایا گیا وائرس عیدیں ویران کردے – لائم لائٹ سے لایا نیا جوڑا کسی کی زندگی کی لائٹ نہ بجھا دے – عید پر گھروں میں عیدی دینے والے ہی نہ رہے تو یہ کپڑے کس کو پہن کر دکھائینگے—-آپ کا نیا جوڑا کسی کا کفن نہ بن جایے- عید کی سویاں جنازے کی کڑوی روٹی نہ بن جائیں -خدا نخواستہ ! قلم کی یہ تحریرکوئی پشین گوئی نہ بن جایے-

—ہم نے سانس سے وینٹیلیٹر کا سفر محض گھنٹوں میں طے ہوتے دیکھا ہے – بارہ ‘ بارہ اموات ایک رات میں ہوتے دیکھی ہیں – “وہم” کو زخم بنتے اور “مبالغے ” کو پچھتاوے بنتے دیکھا ہے – اس ڈر سے کہ ڈاکٹر وینٹیلیٹر پر نہ ڈال دیں بہت سے مریضوں کو مصنوعی طور پر اپنے اکھڑتے سانس چھپاتے دیکھا ہے کیونکہ وینٹیلیٹر کا مطلب بہت سے ذہنوں کیلئے بس موت ہوتا ہے .. قصہ مختصر خدا کی قسم ! لا إله إلا الله محمد رسول الله میں نے اس وباء سے انسانیت کا دم گھٹتے دیکھا ہے – —

خدا را ! یہ والی عید نیے جوڑوں کو نہیں “احساس“ کو پہنکر منالیں- میلے سجا کر نہیں فاصلے رکھ کر منالیں – یقین جانیے ! سادگی سے منائی گئی عید خود بلایے گیے سانحوں اور کندھوں پر اٹھاے گیے جنازوں سے بہتر ہے – گھروں میں رہنا وینٹیلیٹر کے حصول کیلئے سفارش کیلئے ایم این اے ایم پی اے کے تلوے چاٹنےسے بہتر ہے – الله کے واسطے کہ بس 1700 ہی وینٹیلیٹر ہیں جو ان تین تصویروں میں ہی لوگوں کی تعداد سے کم ہونگے ?—-اگر اگر کسی بھی تحریر یا ویڈیو کے ذریے اس بارے میں آگہی دیکر ہم ایک ذہن بھی بدل دیں تو یہ ان ہزاروں میم سے بہتر ہے جن میں ان حالات پر بس طنز کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا – – – وَمَا عَلَيْنَآ إِلَّا ٱلْبَلَٰغُ ٱلْمُبِينُ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *