Ramazan planning and targets

=====?=====

*رمضان پلاننگ اور ٹارگٹ*

*******

❇️حقوق اللہ
❇️حقوق العباد
❇️حقوق النفس
❇️ممنوعات

*حقوق اللہ:*

1️⃣ *نماز:*
1۔۔ پانچ وقت کی فرض نماز.
2۔۔ نماز باجماعت کا اہتمام.

3۔۔ نوافل :-
ا۔۔ سنت موکدہ⬅️ 12 رکعت.
ب۔۔ سنت غیر موکدہ ⬅️ عصر سے پہلے 4 رکعت + مغرب سے پہلے 2 رکعت۔
ج۔۔ نفل⬅️ تراویح۔۔ تہجد / قیام اللیل۔۔ صلوۃ التوبہ۔۔ تحیۃ الوضو۔۔ تحیۃ المسجد (اگر جائیں تو)۔۔ چاشت۔۔ اشراق۔۔

4۔۔ نماز میں مزید مسنون تسبیحات کا اضافہ کرنا۔

2️⃣ *روزہ:*
سارے آداب اور سنتوں کے ساتھ۔ تمام منکرات سے بچتے ہوئے خالص اللہ کی رضا کے لئے رکھنا۔

3️⃣ *صدقات:*
1۔۔ فرض ⬅️ زکوٰۃ.
2۔۔ نفل ⬅️ صدقہ و خیرات.
3۔۔ فطرانہ.

4️⃣ *قرآن:*
قرآن سے تعلق مضبوط کرنا۔
1۔۔ تلاوت (ناظرہ)
2۔۔ ترجمہ قرآن
3۔۔ حفظ (دہرائی+ نیا حفظ)

5️⃣ *ذکر:*
1۔۔ صبح شام کے اذکار.
2۔۔ سونے اور جاگنے کے اذکار.
3۔۔ نماز کے بعد کے اذکار.
4۔۔ روزمرہ کے اذکار.

6️⃣ *دعائیں:*
1۔۔ حفاظت کی دعائیں.
2۔۔ استغفار کی دعائیں.
3۔۔ قرآنی دعائیں.
4۔۔ سحری میں دعاوںے کا اہتمام کرنا۔
5۔۔ رمضان کا چاند دیکھ کر دعا پڑھنا۔

*حقوق العباد:*

1️⃣ والدین کے حقوق،
2️⃣ اولاد کے حقوق،
3️⃣ خاوند/ بیوی کے حقوق،
4️⃣ رشتے داروں کے حقوق،
5️⃣ ہمسائیوں کے حقوق،
6️⃣ غریبوں/ مسکینوں کے حقوق،
7️⃣ بیواؤں کے حقوق*

*نوٹ*:
یہ سب حقوق دوبارہ پڑھنے ہیں اور پورے رمضان میں ان کے ساتھ اچھے سلوک کی پلاننگ کرنی ہے۔

*حقوق النفس:*

1️⃣ ذاتی صفائی اور پاکیزگی.
2️⃣ علم میں اضافے کے لیے لیکچرز سننا اور کتابیں پڑھنا.
3️⃣ اپنی عبادت کے لئے اہداف مقرر کرنا.
4️⃣ اپنی برائیوں کی لسٹ بنانا اور ان کو دور کرنے کی کوشش کرنا۔
5️⃣ اپنی اچھائیوں کی لسٹ بنانا اور ان کو مزید نکھارنا۔
6️⃣ جن اخلاق و صفات کی اپنے اندر ضرورت ہے ان کی لسٹ بنانا اور ان پر محنت کرنا.
7️⃣ سادگی اپنانا.
8️⃣ ورزش کرنا.
9️⃣ نیند، کھانے اور بولنے میں توازن اختیار کرنا۔
? سونے کا وقت مقرر کرنا۔
⏸️ روزانہ کم از کم ایک صدقہ/ ایک نیکی/ احسان ضرور کرنا۔

*ممنوعات:*
1️⃣ *وقت کا ضیاع*
1۔۔ موبائیل.
2۔۔ سوشل میڈیا (فیس بک، انسٹاگرام، ٹیویٹر، واٹس اپ)
3۔۔ فضول گپ شپ/ میسج.
4۔۔ ٹی وی (ڈرامے+ ٹاک شوز+ گیم شوز+ کوکنگ شوز)
5۔۔ نت نئی ڈشیں بنانا.

2️⃣ *بازار:*
*بازار بدترین جگہ ہے (مفہوم حدیث)*
1۔۔ گروسری رمضان سے قبل کر لیں.
2۔۔ عید کی تیاری پہلے سے کر لیں۔

3️⃣ *افطار پارٹیاں.*

4️⃣ *جھوٹ + غیبت + چغلی+ حسد سے بچنا ہے.*

? *رمضان کا مہینہ مہمان ہے. ہم نے اپنی بہترین کوشش کرنی ہے اس کو زیادہ سے زیادہ مفید اور بہترین بنائیں ۔ اللہ ہم سب کو اس ماہِ مقدس کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائیں، آمین. بے شک ہم اللہ کی توفیق کے بغیر کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہیں. *

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *