SOPs for 8th class exam PEC 2020

 

????????????SOP’s For *8Th* class *PEC* *Exam* 2020.
تمام ریزیڈنٹ انسپکٹرز اور سپرنٹنڈنس صاحبان درج ذیل امور کو لازمی سرانجام دیں۔
1 ۔ تمام بچے فرنیچر پر بیٹھ کر امتحان دیں گے۔ کوٸی بچہ زمین پر یا دری وغیرہ پر نہی بٹھایا جاٸے گا۔
2۔امتحانی مرکز میں دفعہ 144کا نفاذ ہوگا۔غیر متعلقہ افراد کا داخلہ قطعاً ممنوع ہوگا۔
3۔کمروں کے اندر روشنی اور پینے کے صاف کا مناسب بندوبست ضروری ہے
4۔ کمباٸنڈ سنٹرز میں۔ بچیوں کے لٸے علیحدہ پانی پینے اور علیحدہ ٹاٸلٹ کا انتظام کریں۔
5۔نگران عملہ کے موباٸل فونز ان کےامتحانی مرکز میں داخل ہونے سے پہلے جمع کر لیں۔
6۔کسی قسم کی نقل یا مال پریکٹسز کا فوری اور سختی سے قلع قمع کریں۔
7۔سیٹنگ پلان اور سوالیہ پرچہ A +B کو ہمیشہ U ٹاٸپ تقسیم کریں۔
8۔ تقسیم نہ ہونے والے تمام بقیہ سوالیہ پرچہ جات پر بلینک کی مہر لگاٸیں۔
9۔بقیہ بچ جانے والے غیر حل شدہ اور حل شدہ پرچہ جات کو رولنمبرز کی ترتیب سے پرچہ A اور B علیحدہ علیحدہ کاغذی لفافوں میں میمو اور بچوں کی حاضری شیٹ ڈال کے پیک کریں۔پھر ان دونوں لفافوں کو ایک کپڑے کے تھیلہ میں دھاگے سے سی کر پراپر سیل کریں۔
10۔ہر سنٹر میں بچوں کی تعداد کے مطابق نگران عملہ تعینات ہوتا ہے۔ مطلوبہ تعداد سے زیادہ نگران عملہ اپنے طور پر تعینات نہ کریں۔اس کا معاوضہ نہی دیا جاٸے گا۔
11۔عملہ کی ٹریننگ مقررہ تاریخ کو ضرور کریں۔تاکہ کوٸی پریشانی نہ ہو خاص طور U ٹاٸپ سیٹنگ پلان ضرور بتاٸیں۔
12۔غیرحاضر عملہ کی رپورٹ کلسٹر ہیڈ کے ذریعہ ڈپٹی ڈی ای او میل تک فوری کریں تاکہ متبادل عملہ کا بندوبست ہوسکے۔یاد رکھیں نگران اورڈپٹی آٶٹ آف کلسٹر ٹیچر ہونا ضروری ہے۔??????

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *